Surah Al Ghashiyah Ayat 2 (88:2)
The Overwhelming · Juz 30 · Makki
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ خَاشِعَةٌ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبہت سے چہرے اس دن ذلیل و رسواہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے۔
Tafseer (Urdu)
{وجوه: کتنے ہی منہ۔} قیامت کی خبر کا تذکرہ کرنے کے بعد یہاں ان احوال کا بیان کیا گیا ہے جو قیامت کے دن ظاہر ہوں گے چنانچہ بہت سے چہرے جو دنیا میں اللہ والوں کے روبرو اکڑتے تھے وہاں ہر طرح ذلیل ہوں گے قبروں سے سر کے بل چل کر محشر میں پہنچیں گے وہاں منہ کالے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے اورگلے میں طوق ہو گا ہر دروازے پر بھیک مانگیں گے مگر دھتکارے جائیں گے اورایک دوسرے پر لعنت کررہے ہوں گے۔