Surah Al Ghashiyah Ayat 18 (88:18)
The Overwhelming · Juz 30 · Makki
وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْﭨ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور آسمان کو ، کیسا اونچا کیا گیاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور آسمان کو کیسا اونچا کیا گیا۔
Tafseer (Urdu)
{و الى السمآء: اور آسمان کو۔} یعنی کیا کفار مکہ نے اسمان کو اس طور پر نہیں دیکھا جس کا وہ دن رات مشاہدہ کرتے ہیں کہ وہ ستونوں اور کسی سہارے کے بغیر کیسا اونچا کیا گیا ہے ۔( روح البیان الغاشیۃ تحت الایۃ: ۱۸ ۱۰ / ۴۱۷) {و الى الجبال كیف نصبت: اور پہاڑوں کو کیسے قائم کیا گیا ہے۔} یعنی کیا کافروں نے ان پہاڑوں کو نہیں دیکھا جنہیں زمین میں نصب کردیا گیا کہ نہ وہ ہوا سے اڑتے ہیں اور نہ زلزلہ سے گرتے ہیں بلکہ زمین کیلئے سہارا اور اس کیلئے میخوں کے قائم مقام ہیں ۔نیز انسانوں کیلئے ہزارہا فوائد پر مشتمل ہیں چنانچہ ان میں سے لعل ہیرے معدنیات چشمے دریا وغیرہ ہزار ہا قسم کی چیزیں نکلتی ہیں ۔ روحانی پہاڑ: صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی کے اولیاء رحمۃاللہ تعالی علیہم روحانی پہاڑ ہیں جو کبھی راہ حق سے نہیں بھٹکتے اپنے معتقدین کو قائم رکھتے ہیں ایمان و عرفان کے سر چشمے ہیں اسرار الہیہ کے خزانے ان سے برامد ہوتے ہیں جن کا سلسلہ تا قیامت قائم رہے گا۔