Surah Al Ghashiyah Ayat 20 (88:20)
The Overwhelming · Juz 30 · Makki
وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور زمین کو ، کیسے بچھائی گئی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور زمین کو کیسے بچھائی گئی۔
Tafseer (Urdu)
{و الى الارض كیف سطحت: اور زمین کو کیسے بچھائی گئی ہے۔} یعنی جس زمین پر کافر چلتے پھرتے ہیں کیا اس کی طرف انہوں نے یوں نہیں دیکھا کہ یہ کیسے پانی پر بچھائی گئی ہے ۔اگر یہ انصاف کی نگاہ سے ان شاہکاروں کو دیکھتے تو اللہ تعالی کی قدرت کا انکار کرنے کی طرف کوئی راہ نہ پاتے ۔ یاد رہے کہ اگرزمین کی ساخت اور اس کے فوائد و اسرارلکھنے بیٹھیں تو شاید ہزاروں کتابوں میں بھی نہ سماسکیں ۔ اسی ایک زمین کے متعلق جدید علوم کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے جیسے علم جغرافیہ اور علم ارضیات کی مختلف شاخیں ۔ بظاہر ساری زمین یکساں ہے مگر اس میں بے حد تنوع ہے ۔پاک و ہند کی سرزمین اور طرح کی ہے اور عرب کی سرزمین اور طرح کی ۔ کہیں سے سونا نکلتا ہے کہیں سے تیل اور کہیں سے دیگر دھاتیں ۔ ایسے ہی انسان بظاہر یکساں ہیں مگر در حقیقت بہت مختلف ہیں کسی دل سے گندگی نکلتی ہے اور کسی سے معرفت الہی کے چشمے پھوٹتے ہیں ۔