Surah Al Ghashiyah Ayat 21 (88:21)
The Overwhelming · Juz 30 · Makki
فَذَكِّرْ۫ؕ-اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌﭤ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو تم نصیحت کرو تم تو نصیحت کرنے والے ہی ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو تم نصیحت سناؤ تم تو یہی نصیحت سنانے والے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{فذكر: تو تم نصیحت کرو۔} اللہ تعالی کی قدرت کے عجائبات بیان کرنے کے بعد فرمایا گیا کہ اللہ تعالی کی نعمتوں اور اس کی قدر ت کے دلائل بیان فرما کر لوگوں کو سمجھاو اور نصیحت کرو۔ اس ایت میں اولین خطاب تو سرکار دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کو ہے لیکن اپ کے وسیلے سے سب مسلمانوں کو خطاب ہے کہ جو سمجھانے کی صلاحیت رکھتاہو وہ دوسروں کو سمجھائے۔ جدید علوم کو حاصل کرنا نفع بخش ہے: اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جدید علوم کا حاصل کرنا نہایت نفع بخش ہے کہ مثلا مذکورہ بالا ایات میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے صرف وہی چار ایتیں دہرا کر تو نہیں سمجھایا جائے بلکہ غور وفکر کے بعد جو معارف و اسرار اور حکمتیں سمجھ ائیں گی ان کو بیان کرکے سمجھایا جائے گا اور ان حکمتوں کو سمجھنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ مذکورہ چیزوں کے متعلقہ جدید علوم ہیں تو اگر انہیں سمجھ اور سیکھ لیا جائے تو عام ادمی کی بنسبت زیادہ اچھے طریقے سے قدرت الہی کا بیان کیا جاسکتا ہے۔