Surah Al Ghashiyah Ayat 23 (88:23)
The Overwhelming · Juz 30 · Makki
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہاں جس نے منہ پھیرا اور کفر کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہاں جو منہ پھیرے اور کفر کرے ۔
Tafseer (Urdu)
{الا من تولى و كفر: ہاں جس نے منہ پھیرا اور کفر کیا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم انہیں مسلمان کرکے چھوڑنا یا مجبور کرکے مسلمان بنانا اپ کی ذمہ داری نہیں بلکہ پیغام پہنچانا اپ کی ذمہ داری تھی تو اپ کے سمجھانے اور نصیحت فرمانے کے بعد جو ایمان لانے سے منہ پھیرے اور کفر کرے تو اللہ تعالی اسے اخرت میں بڑا عذاب دے گا کہ اسے جہنم میں داخل کرے گا کیونکہ مرنے کے بعد انہیں ہماری طرف ہی لوٹ کر انا ہے اور حشر کے میدان میں ان کا حساب بھی ہم نے ہی لینا ہے۔ یاد رہے کہ کفار کے لئے بہت سے عذاب ہیں : نزع کے وقت قبرمیں محشر میں اور جہنم میں ان سب میں بڑا عذاب دوزخ کا ہے باقی اس کے مقابلے میں چھوٹے ہیں کیونکہ دوزخ کا عذاب دائمی ہے اس میں سخت رسوائی بھی ہے اس میں ہر طرح کا عذاب ہے: کھانے پینے رہنے سہنے زہریلے جانور سب کا عذاب ان وجوہات سے اسے بڑا عذاب کہا گیا۔