Surah Al Ghashiyah Ayat 8 (88:8)
The Overwhelming · Juz 30 · Makki
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاعِمَةٌ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبہت سے چہرے اس دن چین سے ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکتنے ہی منہ اس دن چین میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{وجوه یومىذ ناعمة: بہت سے چہرے اس دن چین سے ہوں گے۔} اس سے پہلی ایات میں کفار کے لئے وعیدیں بیان کی گئیں اور اب یہاں سے ایمان والوں کے احوال بیان کئے جا رہے ہیں چنانچہ ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن بہت سے چہرے عیش و خوشی میں اور نعمت و کرامت میں ہوں گے۔مراد یہ ہے کہ قیامت میں پرہیز گار مومنین چین میں ہوں گے نہ انہیں سورج کی گرمی ستائے گینہ زمین کی تپش نہ انہیں خوف ہو گانہ غم نہ رب عزوجل کا عتاب ہو نہ فرشتوں کی لعن طعن نہ قیامت کی گھبراہٹ کیونکہ یہ حضرات دنیا میں خدا عزوجل کے خوف سے بے چین رہے اور دنیا میں خوف خدا کی بے چینی قیامت کے چین کا ذریعہ ہے۔