Surah Al Ghashiyah Ayat 9 (88:9)
The Overwhelming · Juz 30 · Makki
لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاپنی کوشش پر راضی ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاپنی کوشش پر راضی۔
Tafseer (Urdu)
{لسعیها راضیة: اپنی کوشش پر راضی ہوں گے۔} یعنی قیامت کے دن جب مسلمان اپنامرتبہ اور ثواب دیکھیں گے تو وہ دنیا میں کئے جانے والے اپنے نیک اعمال پر راضی اور خوش ہوں گے۔( مدارک الغاشیۃ تحت الایۃ: ۹ ص۱۳۴۳) اور حقیقتا نیکیوں پر خوش ہونے کا وقت بھی قیامت ہی ہے کیونکہ اپنے انجام کی خبر نہیں لہذا جب محشرمیں اعمال کی مقبولیت دیکھیں گے تو خوش ہوں گے یونہی مومنوں کے نیک اعمال نہایت اچھی شکلوں میں ان کے ساتھ ہوں گے جن کو دیکھ کر انہیں دلی شادمانی ہو گی۔