Surah Al Fajr Ayat 5 (89:5)
The Dawn · Juz 30 · Makki
هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍﭤ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا اس قسم میں عقلمند کے لیے قسم ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیوں اس میں عقل مند کے لیے قسم ہوئی۔
Tafseer (Urdu)
{هل فی ذلك قسم لذی حجر: کیا اس قسم میں عقلمند کے لیے قسم ہے} گزشتہ ایات میں پانچ قسمیں ارشاد ہوئیں اور ان کے بارے میں فرمایا کہ بیشک یہ مذکورہ بالا چیزیں عقل والوں کے نزدیک ایسی عظمت رکھتی ہیں کہ خبروں کوان کے ساتھ موکد کرنا بہت مناسب ہے ۔ ان ساری قسموں کا جواب یہ ہے کہ کافر کوضرور عذاب دیا جائے گا۔اس جواب قسم پر اگلی آیتیں دلالت کرتی ہیں ۔