IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 89

وَ الْفَجْرِۙ (1)

صبح کی قسم۔

وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ (2)

اور دس راتوں کی۔

وَّ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِۙ (3)

اور جفت اور طاق کی۔

وَ الَّیْلِ اِذَا یَسْرِۚ (4)

اور رات کی جب وہ چل پڑے۔

هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍﭤ(5)

کیا اس قسم میں عقلمند کے لیے قسم ہے؟

اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍﭪ (6)

کیا تم نے نہ دیکھا کہ تمہارے رب نے عاد کے ساتھ کیسا کیا؟۔

اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِﭪ (7)

اِرَم (کے لوگ)،ستونوں (جیسے قد) والے۔

الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِﭪ (8)

کہ ان جیسا شہروں میں پیدا نہ ہوا۔

وَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِﭪ (9)

اور ثمود (کے ساتھ) جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں ۔

وَ فِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِﭪ (10)

اور فرعون (کے ساتھ) جو میخوں والا تھا۔

الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِﭪ (11)

جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی۔

فَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَﭪ (12)

پھر ان میں بہت فساد پھیلایا۔

فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍﳐ(13)

تو ان پر تمہارے رب نے عذاب کا کوڑا برسایا۔

اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِﭤ(14)

بیشک تمہارا رب یقینا دیکھ رہا ہے۔

فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ ﳔ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِﭤ(15)

توبہرحال آدمی کوجب اس کا رب آزمائے کہ اس کوعزت اور نعمت دے تو اس وقت وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دی۔

وَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ ﳔ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِۚ (16)

اور بہرحال جب (اللہ ) بندے کو آزمائے اور اس کا رزق اس پر تنگ کردے تو کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کردیا۔

كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَۙ (17)

ہرگزنہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔

وَ لَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِۙ (18)

اور تم ایک دوسرے کو مسکین کے کھلانے کی ترغیب نہیں دیتے۔

وَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّاۙ (19)

اور میراث کا سارا مال جمع کرکے کھاجاتے ہو۔

وَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاﭤ(20)

اور مال سے بہت زیادہ محبت رکھتے ہو۔

كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ (21)

ہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر ریزہ ریزہ کردی جائے گی۔

وَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ (22)

اور تمہارے رب کا حکم آئے گااور فرشتے قطاردر قطار (آئیں گے)۔

وَ جِایْٓءَ یَوْمَىٕذٍۭ بِجَهَنَّمَ ﳔ یَوْمَىٕذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىﭤ(23)

اور اس دن جہنم لائی جائے گی ،اس دن آدمی سوچے گا اور اب اس کے لئے سوچنے کا وقت کہاں ؟

یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْۚ (24)

وہ کہے گا : اے کاش کہ میں نے اپنی زندگی میں (کوئی نیکی) آگے بھیجی ہوتی۔

فَیَوْمَىٕذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ (25)

تو اس دن اللہ کے عذاب کی طرح کوئی عذاب نہیں دے گا۔

وَّ لَا یُوْثِقُ وَ ثَاقَهٗۤ اَحَدٌﭤ(26)

اور اس کے باندھنے کی طرح کوئی نہ باندھے گا۔

یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىٕنَّةُۗۖ (27)

اے اطمینان والی جان۔

ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ (28)

اپنے رب کی طرف اس حال میں واپس آ کہ تو اس سے راضی ہووہ تجھ سے راضی ہو۔

فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ (29)

پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہوجا۔

وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠ (30)

اور میری جنت میں داخل ہوجا۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔