Surah Al Fajr Ayat 22 (89:22)
The Dawn · Juz 30 · Makki
وَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تمہارے رب کا حکم آئے گااور فرشتے قطاردر قطار (آئیں گے)۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تمہارے رب کا حکم آئے اور فرشتے قطار قطار۔
Tafseer (Urdu)
{و جآء ربك و الملك صفا صفا: اور تمہارے رب کا حکم آئے گااور فرشتے قطاردر قطار۔} یہاں قیامت کا دوسرا منظر بیان فرمایا گیا کہ تمہارے رب عزوجل کا حکم ائے گا اور فرشتے قطار در قطار ائیں گے۔ اللہ تعالی کیلئے انے کا بیان متشابہات میں سے ہے کہ ا س کے لغوی معنی معلوم ہیں لیکن حقیقی مراد اللہ تعالی جانتا ہے اور علمائ تاویل کے اعتبار سے رب عزوجل کے انے سے مراد اس کے احکام کاانا ہے کیونکہ یہ قطعی ہے کہ اللہ تعالی انے جانے اور اس جیسے تمام عوارض سے پاک ہے وہ مکان سے منزہ ہے۔ اور حکم الہی انے سے مراد حساب و کتاب کا حکم اور لوگوں کا فیصلہ ہے یعنی قیامت کے دن یہ احکام ائیں گے اور جہاں تک فرشتوں کے انے کا تعلق ہے تو میدان محشر میں ہر اسمان کے فرشتوں کی علیحدہ قطار یا دوز خ کے ہر طبقہ اور جنت کے تمام طبقوں کی علیحدہ قطاریں یا مقرب فرشتوں یا اور اقسام کے فرشتوں کی علیحدہ علیحدہ قطاریں ہوں گی ۔