Surah Al Fajr Ayat 21 (89:21)
The Dawn · Juz 30 · Makki
كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر ریزہ ریزہ کردی جائے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر پاش پاش کردی جائے۔
Tafseer (Urdu)
{كلا اذا دكت الارض دكا دكا: ہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر ریزہ ریزہ کردی جائے گی۔} یہاں سے قیامت انے پر جو ہولناک واقعات رونما ہوں گے ان کا بیان کیا گیا ہے چنانچہ وہاں کے تفصیلی واقعات کتب احادیث بلکہ خود قران پاک میں موجود ہیں جیسے سورہ تکویر سورہ انفطار سورۃ القیامہ سورہ زلزال وغیرہ میں وہ احوال موجود ہیں ۔ یہاں فرمایا گیا کہ زمین ٹکرا کرپاش پاش کردی جائے گی اور اس پر پہاڑ اور عمارت کسی چیز کا نام و نشان نہ رہے گا نہ کوئی پہاڑ نہ غار نہ عمارت نہ پلازے نہ پل نہ کچھ اور یہ سب کچھ پہلے نفخے کے وقت ہو گاجبکہ دوسرے نفخہ پر زمین لوہے کی طرح سخت اور میدہ کی روٹی کی طرح چکنی و صاف ہوجائے گی۔