Surah Al Fajr Ayat 9 (89:9)
The Dawn · Juz 30 · Makki
وَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِﭪ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ثمود (کے ساتھ) جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ثمود جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ثمود: اور ثمود۔} یعنی کیا تم نے نہ دیکھا کہ تمہارے رب عزوجل نے قوم ثمود کے ساتھ کیا کیا جنہوں نے اپنی قوت و طاقت سے پہاڑ کاٹ کرمضبوط مکانات تعمیرکئے مگر اللہ تعالی نے انہیں بھی ہلاک کردیا ۔قوم ثمود قوم عادکے چچا زاد تھے حجاز و شام کے در میان اباد تھے حجر سے وادی قری تک بہت سے بڑے بڑے بڑے شہر اباد کئے تھے سنگتراشی میں استاذتھے بہت قد اوراور مالدار تھے ۔ حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام ان میں نبی ہو کر تشریف لائے اوراپ کی مخالفت کی وجہ سے کفار ثمود ہلاک ہوئے ۔ {و فرعون: اور فرعون۔} یعنی کیا تم نے نہ دیکھا کہ تمہارے رب عزوجل نے فرعون کے ساتھ کیاکیاجو میخوں میں گاڑکرسزائیں دینے والا تھا۔فرعون نے جس کوسزا دینا ہوتی اس کے ہاتھ پاوں میخوں سے باندھ دیتا یا ہاتھ پاوں میں ہی میخیں گاڑ دیتا تھا۔