Surah At Taubah Ayat 105 (9:105)
The Repentance · Juz 11 · Madani
وَ قُلِ اعْمَلُوْا فَسَیَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمْ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الْمُؤْمِنُوْنَؕ-وَ سَتُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ 105
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم فرما ؤ: تم عمل کرو ،اب اللہ اور اس کے رسول اور مسلمان تمہارے کام دیکھیں گے اور جلد ہی تم اس کی طرف لوٹائے جاؤ گے جوہر غیب اور ظاہر کو جاننے والاہے پھر وہ تمہیں تمہارے اعمال بتائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تم فرما ؤ کام کرو اب تمہارے کام دیکھے گا اللہ اور اس کے رسول اور مسلمان اور جلد اس کی طرف پلٹوگے جو چھپا اور کھلا سب جانتا ہے تو وہ تمہارے کام تمہیں جتادے گا۔
Tafseer (Urdu)
{و قل اعملوا:اور تم فرما ؤ: تم عمل کرو ۔} اس ایت میں اطاعت گزاروں کو عظیم ترغیب اور گناہگاروں کوبڑی ترہیب دی گئی ہے توگویا کہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ’’تم مستقبل کے لئے کوشش کرو کیونکہ تمہارے اعمال کا ایک ثمرہ دنیا میں ہے اور ایک ثمرہ اخرت میں ہے کہ دنیا میں اللہ تعالی اوراس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور مسلمان تمہارے اعمال دیکھ رہے ہیں اگر تم اللہ تعالی اور اس کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت کرو گے تو دنیا میں تمہاری بڑی تعریف ہو گی اور دنیا و اخرت میں تمہیں عظیم اجر ملے گا اور اگر تم اللہ تعالی اور اس کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نافرمانی کرو گے تو دنیا میں تمہاری مذمت ہو گی اور اخرت میں تمہیں شدید عذاب ہو گا۔ (تفسیرکبیر التوبۃ تحت الایۃ: ۱۰۵ ۶ / ۱۴۲) {و ستردون:اورجلد ہی تم لوٹائے جاوگے۔} یعنی عنقریب تم قیامت کے دن اس کی طرف لوٹائے جاو گے جو تمہاری خلوت اور جلوت کو جانتا ہے تمہارے ظاہر و باطن میں سے کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں تم دنیا میں اچھے برے جو اعمال کرتے تھے وہ تمہیں بتا دے گا اور تمہیں تمہارے اعمال کی جزا د ے گا۔ (خازن التوبۃ تحت الایۃ: ۱۰۵ ۲ / ۲۸۰)