Surah At Taubah Ayat 11 (9:11)
The Repentance · Juz 10 · Madani
فَاِنْ تَابُوْا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَاِخْوَانُكُمْ فِی الدِّیْنِؕ-وَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰۃ دیں تو وہ تمہارے دین میں بھائی ہیں اور ہم جاننے والوں کے لیے تفصیل سے آیتیں بیان کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اگر وہ توبہ کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰۃ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم آیتیں مفصل بیان کرتے ہیں جاننے والوں کے لیے ۔
Tafseer (Urdu)
{ فان تابوا:پھر اگر وہ توبہ کرلیں۔} یعنی اگر وہ مشرکین شرک سے ایمان کی طرف اور عہد شکنی سے وفائے عہد کی طرف لوٹ ائیں اور جو نمازیں ان پر فرض ہوں انہیں تمام شرائط و ارکان کے ساتھ ادا کریں اور جو زکوۃ ان پر فرض ہو اسے خوش ہوکر دیں تو وہ تمہارے اسلامی بھائی ہیں ان کے لئے بھی وہی احکام ہیں جو تمہارے لئے ہیں انہیں بھی وہی چیزیں منع ہیں جو تمہیں منع ہیں۔(خازن التوبۃ تحت الایۃ: ۱۱ ۲ / ۲۱۹) {و نفصل الایت لقوم یعلمون:اور ہم جاننے والوں کے لیے تفصیل سے آیتیں بیان کرتے ہیں۔} یعنی ہم عہد شکنی کرنے والے اور دیگر مشرکین کے احوال اور کفر و ایمان کی حالت میں ان کے احکام سے متعلق ایات ان لوگوں کے لئے تفصیل سے بیان کرتے ہیں جو انہیں جانتے اور سمجھتے ہیں۔(روح البیان التوبۃ تحت الایۃ: ۱۱ ۳ / ۳۹۲)