Surah At Taubah Ayat 2 (9:2)
The Repentance · Juz 10 · Madani
فَسِیْحُوْا فِی الْاَرْضِ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّ اعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ غَیْرُ مُعْجِزِی اللّٰهِۙ-وَ اَنَّ اللّٰهَ مُخْزِی الْكٰفِرِیْنَ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو (اے مشرکو!) تم چا ر مہینے تک زمین میں چلو پھرو اور جان لو کہ تم اللہ کو تھکا نہیں سکتے اور یہ کہ اللہ کافروں کوذلیل و رسوا کرنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو چا ر مہینے زمین پر چلو پھرو اور جان رکھو کہ تم اللہ کو تھکا نہیں سکتے اور یہ کہ اللہ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فسیحوا فی الارض اربعة اشهر:تو تم چا ر مہینے تک زمین میں چلو پھرو۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے مشرکو! تم چار مہینے تک زمین میں امن وامان سے چلو پھرو اس کے بعد تمہارے لئے کوئی امان نہیں اور ساتھ ہی اس حقیقت کو ذہن نشین رکھنا کہ تم اللہ تعالی کو تھکا نہیں سکتے اور اس مہلت کے باوجود اس کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور یہ بھی جان لو کہ اللہ تعالی کافروں کودنیا میں قتل کے ساتھ اور آخرت میں عذاب کے ساتھ رسوا کرنے والا ہے ۔( جلالین التوبۃ تحت الایۃ: ۲ ص۱۵۵ خازن التوبۃ تحت الایۃ: ۲ ۲ / ۲۱۶ ملتقطا)