Surah At Taubah Ayat 48 (9:48)
The Repentance · Juz 10 · Madani
لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ وَ قَلَّبُوْا لَكَ الْاُمُوْرَ حَتّٰى جَآءَ الْحَقُّ وَ ظَهَرَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ هُمْ كٰرِهُوْنَ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک انہوں نے پہلے ہی فتنہ و فساد چاہا تھا اور اے حبیب! انہوں نے پہلے بھی تمہارے لئے الٹی تدبیریں کی ہیں حتّٰی کہ حق آگیا اور اللہ کا دین غالب ہوگیا اگرچہ یہ ناپسند کرنے والے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک انہوں نے پہلے ہی فتنہ چاہا تھا اور اے محبوب تمہارے لیے تدبیریں الٹی پلٹیں یہاں تک کہ حق آیا اور اللہ کا حکم ظاہر ہوا اور انہیں ناگوار تھا۔
Tafseer (Urdu)
{لقد ابتغوا الفتنة من قبل:بیشک انہوں نے پہلے ہی فتنہ و فساد چاہا تھا۔} منافقین کے جنگ میں شریک نہ ہونے پراہل ایمان اور اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ منافقین غزوہ تبوک سے پہلے ہی آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کو دین سے روکنے کفر کی طرف لوٹا دینے اور لوگوں کواپ کا مخالف بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں جیسا کہ عبداللہ بن ابی سلول منافق نے جنگ احد کے دن کیا کہ مسلمانوں میں انتشار پھیلانے کیلئے اپنے گروہ کو لے کر واپس ہوگیا۔ اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم انہوں نے پہلے بھی اپ کے لئے الٹی تدبیریں کی ہیں اور انہوں نے اپ کا کام بگاڑنے اور دین میں فساد ڈالنے کے لئے بہت حیلے سازیاں کی ہیں لیکن اللہ تعالی کے فضل سے اس کی طرف سے تائید و نصرت اگئی اور اللہ تعالی کا دین غالب ہوگیا اگرچہ یہ لوگ اسے ناپسند کرنے والے تھے۔ (خازن التوبۃ تحت الایۃ: ۴۸ ۲ / ۲۴۷-۲۴۸)