Surah Al Balad Ayat 19 (90:19)
The City · Juz 30 · Makki
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْــٴَـمَةِﭤ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جنہوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا وہی بائیں طرف والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جنہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا وہ بائیں طرف والے۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین كفروا بایتنا: اور جنہوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنہوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا وہ بائیں طرف والے ہیں کہ انہیں ان کے نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے اور وہ عرش کے بائیں جانب سے جہنم میں داخل کئے جائیں گے اور ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی آگ ہوگی کہ نہ اس میں باہر سے ہوا آسکے گی اور نہ اندر سے دھواں باہر جاسکے گا۔( روح البیان البلد تحت الایۃ: ۱۹-۲۰ ۱۰ / ۴۳۹-۴۴۰)