Surah Ash Shams Ayat 1 (91:1)
The Sun · Juz 30 · Makki
وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَاﭪ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariسورج اور اس کی روشنی کی قسم۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanسورج اور اس کی روشنی کی قسم۔
Tafseer (Urdu)
{و الشمس و ضحىها: سورج اور اس کی روشنی کی قسم۔} یعنی سور ج کی قسم جبکہ اس کی روشنی ظاہر ہو۔اس سورت میں اللہ تعالی نے اپنی قدرت کی عظمت اور معبود ہونے میں اپنی وحدانیت کا اظہار کرنے کے لئے متعدد چیزوں کی قسم ارشاد فرمائی ہے اور یہ چیزیں ایسی ہیں کہ ان کے ساتھ مخلوق کے عظیم منافع وابستہ ہیں اور ان میں غور و فکر کر کے ہر انسان اللہ تعالی کی قدرت اور اس کی وحدانیت کے بارے میں جان سکتا ہے۔( خازن الشمس تحت الایۃ : ۱ ۴ / ۳۸۱ صاوی الشمس تحت الایۃ: ۱ ۶ / ۲۳۶۹ تفسیرکبیر الشمس تحت الایۃ: ۱ ۱۱ / ۱۷۳ ملتقطا) {و القمر اذا تلىها: اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے۔} یعنی چاند کی قسم جب وہ سورج غروب ہونے کے بعد نکل ائے ۔