IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 91

وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَاﭪ (1)

سورج اور اس کی روشنی کی قسم۔

وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَاﭪ (2)

اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے۔

وَ النَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَاﭪ (3)

اور دن کی جب وہ سورج کو چمکائے۔

وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىهَاﭪ (4)

اور رات کی جب وہ سورج کو چھپادے۔

وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىهَاﭪ (5)

اور آسمان کی اور اس کے بنانے والے کی قسم

وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىهَاﭪ (6)

اور زمین کی اور اس کے پھیلانے والے کی قسم

وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَاﭪ (7)

اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا۔

فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَ تَقْوٰىهَاﭪ (8)

پھر اس کی نافرمانی اور اس کی پرہیزگاری کی سمجھ اس کے دل میں ڈالی۔

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَاﭪ (9)

بیشک جس نے نفس کو پاک کرلیا وہ کامیاب ہوگیا۔

وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَاﭤ(10)

اور بیشک جس نے نفس کو گناہوں میں چھپا دیا وہ ناکام ہوگیا۔

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىهَاﭪ (11)

قومِ ثمود نے اپنی سرکشی سے جھٹلایا۔

اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىهَاﭪ (12)

جس وقت ان کا سب سے بڑابدبخت آدمی اٹھ کھڑا ہوا۔

فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَ سُقْیٰهَاﭤ(13)

تو اللہ کے رسول نے ان سے فرمایا :اللہ کی اونٹنی اور اس کی پینے کی باری سے بچو ۔

فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَاﭪ--فَدَمْدَمَ عَلَیْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْۢبِهِمْ فَسَوّٰىهَاﭪ (14)

تو انہوں نے اسے جھٹلایا پھر اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں تو ان پر ان کے رب نے ان کے گناہ کے سبب تباہی ڈال کر ان کی بستی کو برابر کردیا۔

وَ لَا یَخَافُ عُقْبٰهَا۠ (15)

اور اسے ان کے پیچھا کرنے کا خوف نہیں۔