IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 92

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىۙ (1)

رات کی قسم جب وہ چھاجائے۔

وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ (2)

اور دن کی جب وہ روشن ہو۔

وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ (3)

اور مذکر اور مؤنث کو پیدا کرنے والے کی۔

اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰىﭤ(4)

بیشک تمہاری کوشش ضرور مختلف قسم کی ہے۔

فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰىۙ (5)

تو بہر حال وہ جس نے دیا اور پرہیزگاربنا ۔

وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ (6)

اور سب سے اچھی راہ کو سچا مانا۔

فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىﭤ(7)

تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کردیں گے ۔

وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰىۙ (8)

اوررہا وہ جس نے بخل کیا اور بے پروا بنا۔

وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ (9)

اور سب سے اچھی راہ کو جھٹلایا۔

فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىﭤ(10)

تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کردیں گے۔

وَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىﭤ(11)

اور جب وہ ہلاکت میں پڑے گاتواس کا مال اسے کام نہ آئے گا۔

اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى٘ ۖ (12)

بیشک ہدایت فرمانا ہمارے ہی ذمہ ہے۔

وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى(13)

اور بیشک آخرت اور دنیا دونوں کے ہم ہی مالک ہیں ۔

فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰىۚ (14)

تو میں تمہیں اس آگ سے ڈرا چکا جو بھڑک رہی ہے۔

لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ (15)

اس میں بڑا بدبخت ہی داخل ہوگا۔

الَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىﭤ(16)

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا۔

وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ (17)

اورعنقریب سب سے بڑے پرہیزگارکو اس آگ سے دور رکھا جائے گا۔

الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰىۚ (18)

جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ اسے پاکیزگی ملے۔

وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ (19)

اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جانا ہو۔

اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ (20)

صرف اپنے سب سے بلند شان والے رب کی رضا تلاش کرنے کے لئے ۔

وَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠ (21)

اور بیشک قریب ہے کہ وہ خوش ہوجائے گا۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔