Surah Al Lail Ayat 14 (92:14)
The Night · Juz 30 · Makki
فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰى 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو میں تمہیں اس آگ سے ڈرا چکا جو بھڑک رہی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو میں تمہیں ڈراتا ہوں اُس آگ سے جو بھڑک رہی ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{فانذرتكم نارا تلظى: تو میں تمہیں اس آگ سے ڈرا چکا جو بھڑک رہی ہے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے اہل مکہ ! میں تمہیں اس قران کے ذریعے اس آگ سے ڈراتا ہوں جو بھڑک رہی ہے اس میں بڑا بدبخت ہی ہمیشہ کے لئے لازمی طور پر داخل ہوگا اور بڑا بد بخت وہ ہے جس نے میرے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کوجھٹلایا اور ان پر ایمان لانے سے اس نے منہ پھیرا۔ (روح البیان اللیل تحت الایۃ: ۱۴-۱۶ ۱۰ / ۴۵۰ مدارک اللیل تحت الایۃ: ۱۴-۱۶ ص۱۳۵۵ جلالین اللیل تحت الایۃ: ۱۴-۱۶ ص۵۰۱ ملتقطا)