Surah 93
وَ الضُّحٰىۙ (1)
چڑھتے دن کے وقت کی قسم۔
وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ (2)
اور رات کی جب وہ ڈھانپ دے۔
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىﭤ(3)
تمہارے رب نے نہ تمہیں چھوڑا اور نہ ناپسند کیا۔
وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىﭤ(4)
اور بیشک تمہارے لئے ہر پچھلی گھڑی پہلی سے بہتر ہے۔
وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىﭤ(5)
اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے۔
اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪ (6)
کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی۔
وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪ (7)
اور اس نے تمہیں اپنی محبت میں گم پایا تو اپنی طرف راہ دی۔
وَ وَجَدَكَ عَآىٕلًا فَاَغْنٰىﭤ(8)
اور اس نے تمہیں حاجت مند پایا تو غنی کر دیا۔
فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْﭤ(9)
تو کسی بھی صورت یتیم پر سختی نہ کرو۔
وَ اَمَّا السَّآىٕلَ فَلَا تَنْهَرْﭤ(10)
اورکسی بھی صورت مانگنے والے کو نہ جھڑکو۔
وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠ (11)
اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

