Surah Ad Duha Ayat 11 (93:11)
The Morning Hours · Juz 30 · Makki
وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو ۔
Tafseer (Urdu)
{و اما بنعمة ربك فحدث: اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔ } یہاں نعمت سے مراد وہ نعمتیں ہیں جو اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کو عطا فرمائیں اور وہ نعمتیں بھی مراد ہیں جن کا اللہ تعالی نے حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم سے وعدہ فرمایا ہے اور نعمتوں کا چرچا کرنے کا اس لئے حکم فرمایا کہ نعمت کو بیان کرنا شکر گزاری ہے۔( روح البیان الضحی تحت الایۃ: ۱۱ ۱۰ / ۴۵۹) ایت’’ و اما بنعمة ربك فحدث‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے تین باتیں معلوم ہوئیں ۔ (1)… مسلمانوں کو اپنی صورت و سیرت اسلامی رکھنی چاہیے کہ اس میں اللہ تعالی کی عظیم نعمت یعنی اسلام کا اظہار ہے۔ (2)… میلاد شریف گیارہویں شریف اور بزرگان دین کا عرس منانا بہترین اعمال ہیں کہ یہ حضرات اللہ تعالی کی نعمت ہیں اور میلاد و عرس میں حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کی ولادت اور اللہ تعالی کے اولیاء کا چرچا ہے۔ (3)… حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کی نعت گوئی بہترین عبادت ہے کہ حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کے مبارک اوصاف ہمارے لئے بھی اللہ تعالی کی نعمتیں ہیں کیونکہ حضورانور صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کی شان کی بلندی سے امت کی شان بھی بلند ہوتی ہے تو سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کے اوصاف وکمالات کا ذکر کرنا اللہ تعالی کی نعمتوں کا چرچا کرنا ہے۔