Surah Ad Duha Ayat 4 (93:4)
The Morning Hours · Juz 30 · Makki
وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىﭤ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک تمہارے لئے ہر پچھلی گھڑی پہلی سے بہتر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و للاخرة خیر لك من الاولى: اور بیشک تمہارے لئے ہر پچھلی گھڑی پہلی سے بہتر ہے۔} مفسرین نے اس ایت کا ایک معنی یہ بیان کیا ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم بے شک تمارے لئے اخرت دنیا سے بہتر ہے کیونکہ وہاں آپ کے لئے مقام محمود حوض کوثر اوروہ بھلائی ہے جس کا وعدہ کیا گیا ہے اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کا تمام انبیاء و رسل علیہم الصلوۃ والسلام پرمقدم ہونا آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کی امت کا تمام امتوں پر گواہ ہونا آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کی شفاعت سے مومنین کے مرتبے اور درجے بلند ہونا اور بے انتہا عزتیں اور کرامتیں ہیں جو بیان میں نہیں آسکتیں ۔ نیز مفسرین نے اس ایت کے ایک معنی یہ بھی بیان فرمائے ہیں کہ انے والے احوال آپ کے لئے گزشتہ سے بہتر و برتر ہیں گویا کہ حق تعالی کا وعدہ ہے کہ وہ روز بروز آپ کے درجے بلند کرے گا اور عزت پر عزت اور منصب پر منصب زیادہ فرمائے گا اورہر انے والی گھڑی میں آپ کے مراتب ترقیوں میں رہیں گے۔( مدارک الضحی تحت الایۃ: ۴ ص۱۳۵۶ تفسیرکبیر الضحی تحت الایۃ: ۴ ۱۱ / ۱۹۳ ملتقطا)