IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 94

اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ (1)

کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟

وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ (2)

اور ہم نے تمہارے اوپر سے تمہارا بوجھ اتاردیا۔

الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ (3)

جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی۔

وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَﭤ(4)

اور ہم نے تمہاری خاطر تمہارا ذکر بلند کردیا۔

فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ (5)

تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔

اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاﭤ(6)

بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔

فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ (7)

تو جب تم فارغ ہو تو خوب کوشش کرو۔

وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠ (8)

اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت رکھو۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔