Surah Alam Nashrah Ayat 8 (94:8)
The Relief · Juz 30 · Makki
وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اپنے رب ہی کی طرف رغبت رکھو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو ۔
Tafseer (Urdu)
{و الى ربك فارغب: اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت رکھو۔ } یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم اپ خاص طور پر اپنے رب عزوجل کی طرف رغبت رکھیں اسی کے فضل کے طالب رہیں اور اسی پر توکل کریں ۔( مدارک الشرح تحت الایۃ: ۸ ص۱۳۵۹) اللہ تعالی پر توکل کرنے اور اس کا فضل مانگنے کی ترغیب: اس ایت سے معلوم ہوا کہ ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اللہ تعالی پر توکل کرے اور اللہ تعالی سے اس کا فضل مانگے۔ ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’ و على الله فلیتوكل المؤمنون ‘‘(ابراہیم:۱۱) ترجمہ کنزالعرفان: اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرناچاہیے۔ اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم نے ارشاد فرمایا ’’ اللہ تعالی سے اس کا فضل مانگو کہ اللہ تعالی مانگنے کو پسند فرماتا ہے۔( ترمذی احادیث شتی باب فی انتظار الفرج وغیر ذلک ۵ / ۳۳۳ الحدیث: ۳۵۸۲)