IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 95

وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِۙ (1)

انجیر کی قسم اور زیتون کی۔

وَ طُوْرِ سِیْنِیْنَۙ (2)

اور طورِ سینا کی۔

وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِۙ (3)

اور اس امن والے شہر کی۔

لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘ (4)

بیشک یقیناہم نے آدمی کو سب سے اچھی صورت میں پیدا کیا ۔

ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَۙ (5)

پھر اسے ہر نیچی سے نیچی حالت کی طرف پھیردیا۔

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍﭤ(6)

مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے تو ان کے لئے بے انتہاء ثواب ہے۔

فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِﭤ(7)

تو اب کون سی چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے۔

اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ۠ (8)

کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں؟

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔