Surah At Tin Ayat 4 (95:4)
The Fig · Juz 30 · Makki
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک یقیناہم نے آدمی کو سب سے اچھی صورت میں پیدا کیا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا ۔
Tafseer (Urdu)
{ لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم: بیشک یقینا ہم نے آدمی کو سب سے اچھی صورت میں پیدا کیا۔ } اللہ تعالی نے انجیرزیتونطور سینا اور شہر مکہ کی قسم ذکر کر کے ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے آدمی کو سب سے اچھی شکل وصورت میں پیدا کیا اس کے اعضاء میں مناسبت رکھیاسے جانوروں کی طرح جھکا ہوا نہیں بلکہ سیدھی قامت والا بنایا اسے جانوروں کی طرح منہ سے پکڑ کر نہیں بلکہ اپنے ہاتھ سے پکڑ کر کھانے والا بنایا اوراسے علم فہم عقل تمیز اور باتیں کرنے کی صلاحیت سے مزین کیا۔( خازن والتین تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۳۹۱ مدارک التین تحت الایۃ: ۴ ص۱۳۶۰ ملتقطا) اللہ تعالی کی معرفت حاصل کرنے کا ذریعہ: اگر انسان اللہ تعالی کی دیگر مخلوقات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی تخلیق میں غور کرے تو اس پر روز روشن کی طرح واضح ہو جائے گا کہ اللہ تعالی نے اسے حسن صوری اور حسن معنوی کی کیسی کیسی عظیم نعمتیں عطا کی ہیں اور ا س چیز میں جتنا زیادہ غور کیا جائے اتنا ہی زیادہ اللہ تعالی کی عظمت اور قدرت کی معرفت حاصل ہوتی جائے گی اور اس عظیم نعمت کو بہت اچھی طرح سمجھ جائے گا۔