Surah At Tin Ayat 7 (95:7)
The Fig · Juz 30 · Makki
فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِﭤ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اب کون سی چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اب کیا چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر باعث ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فما یكذبك بعد بالدین: تو اب کونسی چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر امادہ کرتی ہے۔ } یعنی اے کافر انسان! کیا تو نے اپنی صورت میں اپنی تخلیق کی ابتداء میں اپنی جوانی اور بڑھاپے میں غور نہیں کیا تاکہ تو یہ کہہ دیتا کہ جو ذات ان چیزوں پر قادر ہے وہ اس بات پر بھی قادر ہے کہ مجھے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کر دے اور مجھ سے میرے اعمال کا حساب لے اور اس قطعی دلیل اور روشن حجت کے بعد اب کونسی چیز تجھے انصاف کے دن کو جھٹلانے پر امادہ کرتی ہے اور تو اللہ تعالی کی یہ قدرتیں دیکھنے کے باوجود کیوں مرنے کے بعد اٹھائے جانے قیامت کے دن حساب ہونے اور اعمال کی جزا ملنے کا انکار کرتا ہے۔( خازن والتین تحت الایۃ: ۷ ۴ / ۳۹۱ ملخصا) {الیس الله باحكم الحكمین: کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں } حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےحضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم نے ارشاد فرمایا’’ جو سورہ’’والتین والزیتون‘‘ پڑھتے ہوئے ’’الیس الله باحكم الحكمین ‘‘ پڑھے تو اسے چاہئے کہ وہ یہ کہے ’’بلی وانا علی ذالک من الشاہدین‘‘ یعنی کیوں نہیں یقینا ہے اور میں ا س بات پر گواہوں میں سے ہوں ۔( ترمذی کتاب التفسیر باب ومن سورۃ والتین ۵ / ۲۳۰ الحدیث: ۳۳۵۸)