Surah 96
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ (1)
اپنے رب کے نام سے پڑھوجس نے پیدا کیا۔
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ (2)
انسان کو خون کے لوتھڑے سے بنایا۔
اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ (3)
پڑھواور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم ہے۔
الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ (4)
جس نے قلم سے لکھنا سکھایا۔
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْﭤ(5)
انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا۔
كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ (6)
ہاں ہاں ، بیشک آدمی ضرور سرکشی کرتا ہے۔
اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىﭤ(7)
اس بنا پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا۔
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىﭤ(8)
بیشک تیرے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے۔
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ (9)
کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے۔
عَبْدًا اِذَا صَلّٰىﭤ(10)
بندے کو جب وہ نماز پڑھے۔
اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤىۙ (11)
بھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا ۔
اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىﭤ(12)
یا پرہیزگاری کا حکم دیتا (تو کیا ہی اچھا تھا)۔
اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىﭤ(13)
بھلا دیکھو تو اگر اس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا (توکیاحال ہوگا)۔
اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰىﭤ(14)
کیا اسے معلوم نہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔
كَلَّا لَىٕنْ لَّمْ یَنْتَهِ ﳔ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ (15)
ہاں ہاں یقینا اگر وہ باز نہ آیا تو ضرور ہم پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے۔
نَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ (16)
وہ پیشانی جو جھوٹی خطاکار ہے۔
فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ (17)
تو اسے چاہیے کہ اپنی مجلس کوپکارے۔
سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَۙ (18)
ہم (بھی)جلدہی دوزخ کے فرشتوں کو بلائیں گے۔
كَلَّاؕ-لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩ (19)
خبردار!تم اس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (ہم سے) قریب ہوجاؤ۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

