Surah Al Alaq Ayat 13 (96:13)
The Clot · Juz 30 · Makki
اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىﭤ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبھلا دیکھو تو اگر اس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا (توکیاحال ہوگا)۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبھلا دیکھو تو اگر جھٹلایا اور منہ پھیرا ۔
Tafseer (Urdu)
{ارءیت ان كذب و تولى: بھلا دیکھو تو اگر اس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی 3ایات کاخلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم ذرادیکھو تو اگر اس کافر نے( مرتے دم تک)اپ کوجھٹلایا اوراپ پر ایمان لانے سے منہ پھیراتواس کا کیا حال ہوگا کیا ابوجہل کو معلوم نہیں کہ اللہ تعالی اس کے اس فعل کودیکھ رہا ہے تو وہ اسے اس کی جزا دے گا ہاں ہاں اگر وہ میرے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کو ایذا دینے اور انہیں جھٹلانے سے باز نہ آیا تو ضرور ہم اسے پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے اور اس کو جہنم میں ڈالیں گے اوروہ جھوٹے اور خطار کار شخص کی پیشانی ہے۔( خازن العلق تحت الایۃ: ۱۳-۱۶ ۴ / ۳۹۴ ملخصا) سورہ علق کی ایت نمبر13تا 16سے حاصل ہونے والی معلومات: ان ایات سے دوباتیں معلوم ہوئیں : (1) …اللہ تعالی اپنے محبوب بندوں کا بدلہ خود لیتا ہے۔ (2)…اللہ تعالی اپنے خاص بندوں کے کام اپنی طرف منسوب فرماتا ہے جیسے پیشانی کے بالوں سے گھسیٹنا فرشتوں کا کام ہے جبکہ اللہ تعالی نے فرمایا کہ ہم گھسیٹیں گے۔