Surah Al Alaq Ayat 3 (96:3)
The Clot · Juz 30 · Makki
اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپڑھواور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپڑھو اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم ۔
Tafseer (Urdu)
{اقرا : پڑھو۔} دوبارہ پڑھنے کا حکم تاکید کے لئے ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوبارہ قراء ت کے حکم سے مراد یہ ہے کہ تبلیغ اور امت کی تعلیم کے لئے پڑھئے۔( خازن العلق تحت الایۃ: ۳ ۴ / ۳۹۳) {و ربك الاكرم: اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم ہے۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم اپ کا رب عزوجل سب کریموں سے زیادہ کرم والا ہے وہ اپنے بندوں کو نعمتیں عطا کرتا اور ان کی نافرمانیوں پر حلم فرماتا ہےوہ اپنی نعمتوں کا انکار کرنے اور اپنے ساتھ کفر کرنے کے باوجود انہیں عذاب دینے میں جلدی نہیں فرماتا۔( مدارک العلق تحت الایۃ: ۳ ص۱۳۶۲)