Surah Al Alaq Ayat 11 (96:11)
The Clot · Juz 30 · Makki
اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤى 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا۔
Tafseer (Urdu)
{ارءیت ان كان على الهدى: بھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم ذرادیکھو تو اگر نماز سے روکنے والا وہ کافر ہدایت پر ہوتا اور دوسروں کوپرہیزگاری کا حکم دیتا تووہ کتنے بلند مراتب حاصل کرتا۔ (تفسیر کبیر العلق تحت الایۃ: ۱۱-۱۲ ۱۱ / ۲۲۲)اگر ابو جہل ایمان قبول کر لیتا تو اسے یہ مراتب ملتے کہ وہ مومن ہوتا پھر حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کے دیدارسے صحابی بن جاتا حضور پرنور صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کا عزیز ہو کر اللہ تعالی کا پیارا بن جاتابیت اللہ شریف میں رہتا تھا اس لئے ایک نیکی کا ثواب ایک لاکھ پاتا وہ قوم کا سردار تھا اوراس کی وجہ سے اس کے ماتحت لوگ بھی ایمان لے اتے تو ان سب کا ثواب بھی اسے ملتا ۔ سورہ علق کی ایت نمبر11اور 12سے حاصل ہونے والی معلومات: ان ایات سے 3 باتیں معلوم ہوئیں (1)… گزشتہ لوگوں کی سر کشی میں غور کرنے سے بھی ہدایت نصیب ہوتی ہے۔ (2)… نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کے زمانہ والوں کو ایمان کے ذریعہ جو درجے نصیب ہو سکتے تھے وہ بعد والوں کے لئے ممکن نہیں ۔ (3)… بڑابد نصیب وہ ہے جسے اللہ تعالی اچھا موقع دے اور وہ اس سے فائدہ نہ اٹھائے۔