With hardship comes ease
Surah Alam Nashrah Ayat 5 (94:5)
The Relief · Juz 30 · Makki
فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{فان مع العسر یسرا: تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔ } یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم جو شدت اور سختی آپ کفارکے مقابلے میں برداشت فرمارہے ہیں اس کے ساتھ ہی آسانی ہے کہ ہم آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کو ان پر غلبہ عطا فرمائیں گے۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ مشرکین رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کو فقر کی وجہ سے عار دلاتے تھے یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کو یہ گمان ہوا کہ مسلمانوں کی تنگدستی ان کفارکے اسلام قبول کرنے میں رکاوٹ ہےاس پر اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کو تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم اپ ان کافروں کی باتوں سے غمزدہ نہ ہوں عنقریب تنگدستی کی یہ دشواری ختم ہو جائے گی۔( مدارک الشرح تحت الایۃ: ۶ ص ۱۳۵۸ خازن الم نشرح تحت الایۃ: ۶ ۴ / ۳۸۹ ملتقطا) مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہئے: اس ایت سے معلوم ہو اکہ کسی مشکل مصیبت یا دشواری کے ا جانے کی وجہ سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ اللہ تعالی سے مشکل اور مصیبت دور ہو جانے اور دشواری اسان ہو جانے کی امید رکھتے ہوئے دعا کرنی چاہئےاللہ تعالی نے چاہا تو بہت جلد اسانی مل جائے گی۔اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’ لا یكلف الله نفسا الا ما اتىها-سیجعل الله بعد عسر یسرا‘‘( طلاق:۷) ترجمہ کنزالعرفان: اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتا مگر اسی قابل جتنا اسے دیا ہے جلد ہی اللہ دشواری کے بعد آسانی فرمادے گا۔