Surah Alam Nashrah Ayat 6 (94:6)
The Relief · Juz 30 · Makki
اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاﭤ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک دشواری کے ساتھ اور آسانی ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{ان مع العسر یسرا: بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔} اس ایت کو دوبارہ ذکر کرنے سے معلوم ہواکہ ایک تنگی کے بعد دو سہولتیں اور اسانیاں ہیں ۔ حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ’’ایک دن نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم (اپنے کاشانہ اقدس سے) خوشی اور سرور کی حالت میں مسکراتے ہوئے باہر تشریف لائے اورارشاد فرمایا ’’ایک تنگی دو اسانیوں پر ہر گز غالب نہیں ائے گیتو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔ (مستدرک کتاب التفسیر تفسیر سورۃ الم نشرح ۳ / ۳۸۰ الحدیث: ۴۰۰۴)