Surah Ad Duha Ayat 7 (93:7)
The Morning Hours · Juz 30 · Makki
وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس نے تمہیں اپنی محبت میں گم پایا تو اپنی طرف راہ دی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی ۔
Tafseer (Urdu)
{و وجدك ضآلا فهدى: اور اس نے تمہیں اپنی محبت میں گم پایا تو اپنی طرف راہ دی۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم اور اللہ تعالی نے اپ کو اپنی محبت میں گم پایا تو اپنی طرف راہ دی اور غیب کے اسرار آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم پر کھول دیئے اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کو ماکان ومایکون کے علوم عطا کئے اور اپنی ذات و صفات کی معرفت میں سب سے بلند مرتبہ عنایت کیا ۔مفسرین نے اس آیت کے ایک معنی یہ بھی بیان کئے ہیں کہ اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کو ایسا وارفتہ پایا کہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم اپنے نفس اور اپنے مراتب کی خبر بھی نہیں رکھتے تھے توآپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کو آپ کی ذات و صفات اور مراتب و درجات کی معرفت عطا فرمائی ۔ یہاں ایک مسئلہ ذہن نشین رکھیں کہ اللہ تعالی کے سب انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام نبوت سے پہلے بھی اور نبوت سے بعد بھی شرک کفر اور تمام گناہوں سے معصوم ہوتے ہیں اور اللہ تعالی کی توحید اور اس کے صفات کی ہمیشہ سے معرفت رکھتے ہیں۔( خازن الضحی تحت الایۃ: ۷ ۴ / ۳۸۶-۳۸۷ خزائن العرفان الضحی تحت الایۃ: ۷ ص۱۱۰۹)