Surah Al Lail Ayat 19 (92:19)
The Night · Juz 30 · Makki
وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤى 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جانا ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے ۔
Tafseer (Urdu)
{و ما لاحد عنده من نعمة تجزى: اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جانا ہو۔} شان نزول : جب حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کو بہت مہنگی قیمت پر خرید کر آزاد کیا تو کفار کو حیرت ہوئی اور انہوں نے کہا کہ حضرت صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے ایسا کیوں کیا شاید حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کا ان پر کوئی احسان ہوگا جو انہوں نے اتنی مہنگی قیمت دے کر انہیں خریدا اور آزادکردیا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں ظاہر فرمادیا گیا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا یہ فعل محض اللہ تعالی کی رضا کے لئے ہے کسی کے احسان کا بدلہ نہیں اور نہ ان پر حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ وغیرہ کا کوئی احسان ہے۔( خازن واللیل تحت الایۃ: ۱۹-۲۰ ۴ / ۳۸۵) یاد رہے کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کے علاوہ بھی بہت سے لوگوں کو ان کے اسلام کی وجہ سے خرید کر آزاد کیا جیسے حضرت عامر بن فہیرہحضرت ام عمیس اور حضرت زہرہ رضی اللہ تعالی عنہم۔ {و لسوف یرضى: اور بیشک قریب ہے کہ وہ خوش ہوجائے گا۔} یعنی بیشک قریب ہے کہ وہ اس نعمت وکرم سے خوش ہوجائے گا جو اللہ تعالی ان کو جنت میں عطا فرمائے گا۔( خازن واللیل تحت الایۃ: ۲۱ ۴ / ۳۸۵) اللہ تعالی کی بارگاہ میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا مقام: اس سے بھی حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی شان اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کا مقام معلوم ہوا کہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم سے ارشاد فرمایا: ’’و لسوف یعطیك ربك فترضى‘‘(والضحی:۵) ترجمہ کنزالعرفان: اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے۔ اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے لئے فرمایا: ’’و لسوف یرضى‘‘ ترجمہ کنزالعرفان: اور بیشک قریب ہے کہ وہ خوش ہوجائے گا۔ طرز کلام دونوں مقبولوں سے یکساں ہے۔ سبحان اللہ۔([1]) [1]۔۔۔۔ حضرت ابو بکر صدیق رضیاللہ تعالی عنہ کی مبارک سیرت کے بارے میں جاننے کے لئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب ’’عاشق اکبر‘‘ اور المدینۃ العلمیہ کی کتاب’’ فیضان صدیق اکبر‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔