Surah Ash Shams Ayat 5 (91:5)
The Sun · Juz 30 · Makki
وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىهَاﭪ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور آسمان کی اور اس کے بنانے والے کی قسم
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور آسمان اور اس کے بنانے والے کی قسم ۔
Tafseer (Urdu)
{و السمآء و ما بنىها: اور آسمان کی اور اس کے بنانے والے کی قسم۔} یعنی اسمان کی قسم اور اس کی قسم جس نے اسے انتہائی بڑا اور نہایت بلند بنایا ہے اور اسے بنانے والا اللہ تعالی ہے۔ (روح البیان الشمس تحت الایۃ: ۵ ۱۰ / ۴۴۲) {و الارض و ما طحىها: اور زمین کی اور اس کے پھیلانے والے کی قسم۔} یعنی زمین کی قسم اور اس کی قسم جس نے اسے پانی پر پھیلایا تاکہ زمین پر موجود جانداروں کے لئے اس پر زندگی گزارنا ممکن ہو۔ (روح البیان الشمس تحت الایۃ: ۶ ۱۰ / ۴۴۲ ملخصا)