Surah Ash Shams Ayat 3 (91:3)
The Sun · Juz 30 · Makki
وَ النَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَاﭪ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور دن کی جب وہ سورج کو چمکائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور دن کی جب اسے چمکائے۔
Tafseer (Urdu)
{و النهار اذا جلىها: اور دن کی جب وہ سورج کو چمکائے۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ دن کی قسم جب وہ سورج کو خوب واضح کر دے۔ کیونکہ دن سورج کے نور کا نام ہے تو جتنا دن زیادہ روشن ہوگا اتنا ہی سورج کا ظہور زیادہ ہوگا کیونکہ اثر کی قوت اور اس کا کمال اثر کرنے والے کی قوت اور کمال پر دلالت کرتاہے لہذا دن سورج کو ظاہر کر دیتا ہے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ دن کی قسم جب دن دنیا کو یا زمین کو روشن کردے یا رات کی تاریکی کو دور کردے۔( تفسیرکبیر الشمس تحت الایۃ: ۳ ۱۱ / ۱۷۴-۱۷۵ خازن الشمس تحت الایۃ: ۳ ۴ / ۳۸۱ ملتقطا) {و الیل اذا یغشىها: اور رات کی جب وہ سورج کو چھپادے۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ رات کی قسم جب وہ سورج کو چھپادے اور اسمان کے کنارے ظلمت و تاریکی سے بھر جائیں ۔دوسرا معنی یہ ہے کہ رات کی قسم کہ جب رات دنیا کو چھپائے۔ یہاں تک جو چار چیزیں بیان ہوئیں یہ سب در حقیقت سورج کے چار اوصاف ہیں کیونکہ سورج کے وجود سے ہی دن ہوتا ہے اور روشنی خوب واضح ہو جاتی ہے اور سورج کے غروب ہونے سے ہی رات ہوتی ہے اور ا س کے بعد چاند نکل اتا ہے اور جو شخص سورج میں تھوڑا سا بھی غور کرے گا اور دل کی انکھ سے ا س کی بناوٹ اور تخلیق وغیرہ کا مشاہدہ کرے گا تو وہ ا س کے خالق کی عظمت کو جان لے گا۔ (خازن الشمس تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۳۸۱-۳۸۲ تفسیرکبیر الشمس تحت الایۃ: ۴ ۱۱ / ۱۷۵ ملتقطا)