Surah Ash Shams Ayat 7 (91:7)
The Sun · Juz 30 · Makki
وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَاﭪ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا۔
Tafseer (Urdu)
{و نفس و ما سوىها: اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جان کی اور اس کی قسم جس نے اسے ٹھیک بنایا اور اسے کثیرقوتیں عطا فرمائیں جیسے بولنے کی قوتسننے کی قوت دیکھنے کی قوت اور فکر خیال علم فہم سب کچھ عطا فرمایا پھر اس کی نافرمانی اور اس کی پرہیزگاری کی سمجھ اس کے دل میں ڈالی اور اچھائی برائینیکی اور گناہ سے اسے باخبر کردیا اور نیک و بد کے بارے میں بتادیا۔( خازن الشمس تحت الایۃ: ۷-۸ ۴ / ۳۸۲) نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کی ایک دعا: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم (تلاوت کرتے ہوئے) ان ایات ’’و نفس و ما سوىهاﭪ(۷) فالهمها فجورها و تقوىها‘‘ پر پہنچتے تو رک جاتے پھر فرماتے ’’اللہم آت نفسی تقواہا وزکہا انت خیر من زکاہا انت ولیہا ومولاہا‘‘ یعنی اے اللہ ! میرے نفس کو تقوی عطا فرمااس کو پاکیزہ کرتو سب سے بہتر پاک کرنے والا ہے تو ہی اس کا ولی اور مولی ہے۔( معجم الکبیرعمرو بن دینار عن ابن عباس۱۱ / ۸۷الحدیث:۱۱۱۹۱روح البیانالشمستحت الایۃ:۸۱۰ / ۴۴۳)