Surah Ash Shams Ayat 9 (91:9)
The Sun · Juz 30 · Makki
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَاﭪ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک جس نے نفس کو پاک کرلیا وہ کامیاب ہوگیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک مراد کو پہنچا جس نے اُسے ستھرا کیا ۔
Tafseer (Urdu)
{قد افلح من زكىها: بیشک جس نے نفس کو پاک کرلیا وہ کامیاب ہوگیا۔} اللہ تعالی نے اس سے پہلی ایات میں چند چیزوں کی قسمیں ذکر کر کے ا س ایت اور اس کے بعد والی ایت میں فرمایا کہ بیشک جس نے اپنے نفس کو برائیوں سے پاک کرلیا وہ کامیاب ہوگیا اور بیشک جس نے اپنے نفس کو گناہوں میں چھپادیا وہ ناکام ہوگیا۔( جلالین مع صاوی الشمس تحت الایۃ: ۹-۱۰ ۶ / ۲۳۷۰) نفس کو برائیوں سے پاک کرنا کامیابی کا ذریعہ ہے: اس سے معلوم ہوا کہ اپنے نفس کو برائیوں سے پاک کرنا کامیابی حاصل کرنے کا ذریعہ اور اپنے نفس کو گناہوں میں چھپا دینا ناکامی کا سبب ہے اور نفس برائیوں سے اسی وقت پاک ہو سکتا ہے جب اللہ تعالی اور اس کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کی اطاعت کی جائے اوراطاعت کرنے والوں کے بارے اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’و من یطع الله و رسوله و یخش الله و یتقه فاولىك هم الفآىزون‘‘(النور:۵۲) ترجمہ کنزالعرفان: اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور اللہ سے ڈرے اوراس (کی نافرمانی) سے ڈرے تو یہی لوگ کامیاب ہیں ۔ اور ارشاد فرماتا ہے: ’’و من یطع الله و رسوله فقد فاز فوزا عظیما‘‘(احزاب:۷۱) ترجمہ کنزالعرفان: اور جو اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے اس نے بڑی کامیابی پائی۔ لہذا جو شخص حقیقی کامیابی حاصل کرنا اور ناکامی سے بچنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ اللہ تعالی اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کی اطاعت کر کے اپنے نفس کو برائیوں سے پاک کرے ۔