Surah Al Bayyinah Ayat 2 (98:2)
The Clear Proof · Juz 30 · Madani
رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰهِ یَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari(یعنی)اللہ کا رسول جو پاک صحیفوں کی تلاوت فرماتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ کون وہ اللہ کا رسول کہ پاک صحیفے پڑھتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{رسول من الله: (یعنی) اللہ کا رسول۔} یعنی وہ روشن دلیل اللہ تعالی کے انتہائی شاندار رسول ہیں جو کہ سب صحیفوں کے مضامین کی جامع پاک کتاب قران پاک کی تلاوت کرتے ہیں ۔( خازن البینۃ تحت الایۃ: ۲ ۴ / ۳۹۹) قران مجید ہر طرح سے پاک ہے کہ پاک جگہ سے پاک فرشتوں کے ذریعے پاک نبی پر ایا پھر ہمیشہ پاک زبانوں پاک سینوں پاک ہاتھوں میں رہے گا نیز ملاوٹ اورردوبدل سے محفوظ ہے ۔نیز یہ بھی یادرہے کہ حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کی تلاوت معجزہ ہے کیونکہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم نے مخلوق میں سے کسی سے سیکھے بغیر قران پڑھا اورپڑھا یا سمجھا اور سمجھایا جبکہ ہماری تلاوت معجزہ نہیں کیونکہ ہم حافظ قاری اورعالم وغیرہ سے قران پاک کی تلاوت قراتاس کے احکام اور اسرار سیکھتے ہیں ۔ {فیها كتب قیمة: ان صحیفوں میں سیدھی باتیں لکھی ہوئی ہیں ۔} یعنی ان صحیفوں میں حق اور عدل کی سیدھی باتیں لکھی ہوئی ہیں جو درستی اور اصلاح پر دلالت کرتی ہیں ۔( مدارک البینۃ تحت الایۃ: ۳ ص۱۳۶۶ سمرقندی البینۃ تحت الایۃ: ۳ ۳ / ۴۹۹ ملتقطا)