Surah Al Bayyinah Ayat 4 (98:4)
The Clear Proof · Juz 30 · Madani
وَ مَا تَفَرَّقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنَةُﭤ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورجن لوگوں کو کتاب دی گئی انہوں نے (آپس میں ) تفرقہ نہ ڈالا مگر اس کے بعدکہ وہ روشن دلیل ان کے پاس آچکی تھی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور پھوٹ نہ پڑی کتاب والوں میں مگر بعد اس کے کہ وہ روشن دلیل ان کے پاس تشریف لائے۔
Tafseer (Urdu)
{وما تفرق الذین اوتوا الكتب: اور پھوٹ نہ پڑی کتاب والوں میں ۔} اس ایت سے مراد یہ ہے کہ پہلے سے تو سب اس بات پر متفق تھے کہ جب وہ نبی تشریف لائیں گے جن کی بشارت دی گئی ہے تو ہم ان پر ایمان لائیں گے لیکن جب وہ نبی مکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم جلوہ افروز ہوئے تو ان میں پھوٹ پڑ گئی اور ان میں سے بعض آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم پر ایمان لائے اور بعض نے حسد اور عناد کی وجہ سے کفر اختیار کیا۔( خازن البینۃ تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۳۹۹ مدارک البینۃ تحت الایۃ: ۴ ص۱۳۶۶ ملتقطا)