Surah Al Bayyinah Ayat 5 (98:5)
The Clear Proof · Juz 30 · Madani
وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ ﳔ حُنَفَآءَ وَ یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوا الزَّكٰوةَ وَ ذٰلِكَ دِیْنُ الْقَیِّمَةِﭤ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان لوگوں کو تو یہی حکم ہوا کہ اللہ کی عبادت کریں ، اس کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے ، ہر باطل سے جدا ہوکر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور یہ سیدھا دین ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان لوگوں کو تو یہی حکم ہوا کہ اللہ کی بندگی کریں نرے اسی پر عقیدہ لاتے ایک طرف کے ہوکر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور یہ سیدھا دین ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{و ما امروا الا لیعبدوا الله: اور ان لوگوں کو تو یہی حکم ہوا کہ اللہ کی عبادت کریں ۔} یہاں سے یہ بیان کیا جا رہا کہ یہودیوں اور عیسائیوں کو تورات و انجیل میں کیا حکم دیا گیا تھاچنانچہ ارشاد فرمایا کہ ان لوگوں کو تورات اور انجیل میں تو یہی حکم ہوا کہ تمام دینوں کو چھوڑ کر خالص اسلام کے پیروکار ہو کر اخلاص کے ساتھ اور شرک و نفاق سے دور رہ کر صرف اللہ تعالی کی عبادت کریں اور فرض نماز کو ا س کے اوقات میں قائم کریں اور ان کے مالوں میں جو زکوۃ فرض ہو اسے دیں یہ سیدھا دین ہے۔( خازن البینۃ تحت الایۃ: ۵ ۴ / ۳۹۹ مدارک البینۃ تحت الایۃ: ۵ ص۱۳۶۶ ملتقطا) ایت’’و ما امروا الا لیعبدوا الله ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے تین باتیں معلوم ہوئیں : (1)…کفار اس بات کے پابند ہیں کہ وہ اسلام قبول کر کے اللہ تعالی کی عبادت کریں ۔ (2)…دین میں عقائد اور اعمال دونوں ہی ضروری ہیں ۔ (3)…وہی عمل مقبول ہے جس میں خالص اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنے کی نیت کی گئی ہو۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےسید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم نے ارشاد فرمایا ’’بے شک اللہ تعالی تمہاری شکلوں اور تمہارے مالوں کی طرف نہیں دیکھتا بلکہ وہ تمہارے دلوں اور تمہارے اعمال کو دیکھتا کرتا ہے۔( مسلم کتاب البر و الصلۃ و الاداب باب تحریم ظلم المسلم وخذلہ... الخ ص۱۳۸۷ الحدیث: ۳۴(۲۵۶۴))