Surah Al Bayyinah Ayat 6 (98:6)
The Clear Proof · Juz 30 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-اُولٰٓىٕكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِیَّةِﭤ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اہلِ کتاب میں سے جو کافر ہوئے وہ اور مشرک سب جہنم کی آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے، وہی تمام مخلوق میں سب سے بدتر ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک جتنے کافر ہیں کتابی اور مشرک سب جہنم کی آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے وہی تمام مخلوق میں بدتر ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین كفروا من اهل الكتب: بیشک اہل کتاب میں سے جو کافر ہوئے۔} اس سے پہلے کافروں کا دنیوی حال بیان کیا گیا اور اب یہاں سے کافروں کا اخروی حال بیان کیا جا رہا ہے اور اہل کتاب کے ساتھ مشرکوں کا ذکر اس لئے کیا گیا تاکہ انہیں یہ وہم نہ ہو کہ ایت میں بیان کیا گیا حکم صرف اہل کتاب کے ساتھ خاص ہے۔( روح البیان البینۃ تحت الایۃ: ۶ ۱۰ / ۴۸۹) ایت’’ ان الذین كفروا ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے 4 باتیں معلوم ہوئیں : (1)…اہل کتاب میں سے وہ لوگ جو اللہ تعالی کو مانتے اور ا س کی عبادت تو کرتے تھے لیکن انہوں نے اللہ تعالی کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کی نبوت کو نہ مانا اور ان کی عزت و توقیر نہ کی تو اللہ تعالی نے انہیں کافر قرار دیا بلکہ یہاں تومشرکین سے پہلے ان کے عذاب کا ذکر کیا۔ (2)…کافر چاہے کتابی ہو یا مشرک جہنم میں ہمیشہ رہے گا اگرچہ ان کے کفر کی وجہ سے ان کے عذاب کی نوعیت جدا ہو۔ (3)… کفر جہنم میں داخل ہونے کا یقینی سبب ہے ۔ (4)… کافر اگرچہ کتنی ہی بڑی کوئی خدمت انجام دے رہا ہو وہ بد تر ہی ہے۔