Surah Al Bayyinah Ayat 7 (98:7)
The Clear Proof · Juz 30 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِﭤ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں سب سے بہتر ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں بہتر ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{اولىك هم خیر البریة: وہی تمام مخلوق میں سب سے بہتر ہیں ۔} اس ایت سے معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے تو وہ فرشتوں سے بھی افضل ہیں کیونکہ تمام مخلوق میں فرشتے بھی داخل ہیں البتہ ا س میں تفصیل یہ ہے کہ انسانوں میں سے جو حضرات نبوت و رسالت کے منصب پر فائز ہوئے وہ تمام فرشتوں سے افضل ہیں جبکہ فرشتوں میں جو رسول ہیں وہ اولیاء اور علماء سے افضل ہیں (اور اولیاء و علماء عام فرشتوں سے افضل ہیں ) جبکہ عام فرشتے گناہگار مومنین سے افضل ہیں کیونکہ فرشتے گناہوں سے معصوم ہوتے ہیں ۔( روح البیان البینۃ تحت الایۃ: ۷ ۱۰ / ۴۹۰ شرح فقہ اکبر ص۱۱۸ ملتقطا)