Surah Al Bayyinah Ayat 8 (98:8)
The Clear Proof · Juz 30 · Madani
جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے ،یہ صلہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے۔
Tafseer (Urdu)
{جزآؤهم عند ربهم: ان کا صلہ ان کے رب کے پاس ۔ } یعنی جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کئے ان کا صلہ ان کے رب عزوجل کے پاس بسنے کے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ عزوجلان کی اطاعت اور اخلاص سے راضی ہوا اور وہ اس کے کرم اورا س کی عطاسے راضی ہوئے یہ عظیم بشارت اس کے لیے ہے جو دنیا میں اپنے رب عزوجل سے ڈرے اور اس کی نافرمانی سے بچے۔( خازن البینۃ تحت الایۃ: ۸ ۴ / ۴۰۰ ملتقطا) ایت ’’جزآؤهم عند ربهم ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے 4 باتیں معلوم ہوئیں (1)… دنیاکی نعمتیں نیک لوگوں کی حقیقی جزا نہیں اگرچہ اللہ تعالی نیکیوں کے صدقے ان سے بھی نواز دے۔ (2) …دنیا منزل ہے اور جنت اصلی مقام ہے۔ (3)…جزا کے لئے جنت میں داخل ہونے کے بعد نہ وہاں سے نکلنا ہے اور نہ موت کا انا ہے۔ (4)…ہر ولی اور بزرگ کو رضی اللہ تعالی عنہ کہہ سکتے ہیں یہ لفظ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے ساتھ سے خاص نہیں ۔اس ایت میں یہ مضمون صاف موجود ہے۔