Surah Yunus Ayat 46 (10:46)
Jonah · Juz 11 · Makki
وَ اِمَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ اللّٰهُ شَهِیْدٌ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم تمہیں اس چیزکا کچھ حصہ دکھا دیں جس کا ہم ان سے وعدہ کررہے ہیں یا ہم تمہیں پہلے ہی اپنے پاس بلالیں بہرحال انہیں ہماری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے پھر اللہ ان کے کاموں پرگواہ ہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر ہم تمہیں دکھا دیں کچھ اس میں سے جو انہیں وعدہ دے رہے ہیں یا تمہیں پہلے ہی اپنے پاس بلالیں بہرحال انہیں ہماری طرف پلٹ کر آنا ہے پھر اللہ گواہ ہے ان کے کاموں پر۔
Tafseer (Urdu)
{و اما نرینك:اور ہم تمہیں دکھا دیں۔} فرمایا گیا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جس عذاب کا ہم نے کفار سے وعدہ کیا ہے اگر اس کا کچھ حصہ اپ کو دنیا میں ہی دکھا دیں تو وہ ملاحظہ کیجئے اور اگر دنیا میں وہ عذاب دکھانے سے پہلے ہم اپ کواپنے پاس بلالیں تو عنقریب اخرت میں اپ ان کے عذاب کو دیکھ لیں گے کیونکہ اخرت میں انہیں بہر حال ہماری ہی طرف لوٹ کر انا ہے اورکفار دنیا میں جو اعمال کرتے ہیں اللہ عزوجل ان پر گواہ ہے اور قیامت کے دن وہ انہیں ان کے اعمال کا بدلہ دے گا۔ اس آیت سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالی اپنے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو کافروں کے بہت سے عذاب اور ان کی ذلت و رسوائیاں آپ کی حیات دنیا ہی میں دکھائے گا چنانچہ بدر وغیرہ میں ذلت و رسوائیاں دکھائی گئیں اور جو عذاب کافروں کے لئے کفر و تکذیب کی وجہ سے آخرت میں مقرر فرمایا ہے وہ آخرت میں دکھائے گا۔( خازن یونس تحت الایۃ: ۴۶ ۲ / ۳۱۸)