Surah Yunus Ayat 47 (10:47)
Jonah · Juz 11 · Makki
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلٌۚ-فَاِذَا جَآءَ رَسُوْلُهُمْ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہر امت کے لئے ایک رسول ہوا ہے توجب ان کا رسول ان کے پاس تشریف لاتا تو ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جاتا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جاتاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہر امت میں ایک رسول ہوا جب ان کا رسول ان کے پاس آتا ان پر انصاف کا فیصلہ کردیا جاتا اور ان پر ظلم نہ ہوتا۔
Tafseer (Urdu)
{و لكل امة رسول:اور ہر امت کے لئے ایک رسول ہوا ہے۔} اس ایت سے پہلے اللہ تعالی نے رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ کفار قریش کی مخالفت کاحال بیان فرمایا تھا اور اس ایت میں یہ بیان فرمایا کہ ہر نبی علیہ السلام کے ساتھ اس کی قوم ایسا ہی معاملہ کرتی تھی۔ (خازن یونس تحت الایۃ: ۴۷ ۲ / ۳۱۸) {قضی بینهم بالقسط: ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جاتا۔} ایک قول یہ ہے کہ اس میں دنیا کا بیان ہے اور معنی یہ ہے کہ ہر امت کے لئے دنیا میں ایک رسول ہوا ہے جو انہیں دین حق کی دعوت دیتا اور طاعت و ایمان کا حکم کرتا جب ان کا رسول ان کے پاس تشریف لاتا اور احکام الہی کی تبلیغ کرتا تو کچھ لوگ ایمان لاتے اور کچھ تکذیب کرتے اور منکر ہوجاتے تب ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جاتا کہ رسول کو اور ان پر ایمان لانے والوں کو نجات دی جاتی اور تکذیب کرنے والوں کو عذاب سے ہلاک کردیا جاتا۔ دوسرا قول یہ ہے کہ اس میں آخرت کا بیان ہے اور معنی یہ ہیں کہ روز قیامت ہر امت کے لئے ایک رسول ہوگا جس کی طرف وہ منسوب ہوگی جب وہ رسول موقف میں آئے گا اور مومن و کافر پرگواہی دے گا تب ان میں فیصلہ کیا جائے گا اور مومنوں کو نجات نصیب ہوگی اور کافر عذاب میں گرفتار ہوں گے۔ (خازن یونس تحت الایۃ: ۴۷ ۲ / ۳۱۸)