Surah Yunus Ayat 94 (10:94)
Jonah · Juz 11 · Makki
فَاِنْ كُنْتَ فِیْ شَكٍّ مِّمَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ فَسْــٴَـلِ الَّذِیْنَ یَقْرَءُوْنَ الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكَۚ-لَقَدْ جَآءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ 94
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اے سننے والے! اگر تجھے اس میں کوئی شک ہو جو ہم نے تیری طرف اتارا ہے تو ان سے پوچھ لو جو تجھ سے پہلے کتاب پڑھنے والے ہیں ، بیشک تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے حق آیاتو تُو ہر گز شک والوں میں نہ ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اے سننے والے اگر تجھے کچھ شبہہ ہو اس میں جو ہم نے تیری طرف اتارا تو ان سے پوچھ دیکھ جو تجھ سے پہلے کتاب پڑھنے والے ہیں بیشک تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے حق آیا تو تو ہر گز شک والوں میں نہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{فان كنت فی شك:تو اے سننے والے! اگر تجھے کوئی شک ہو۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے سننے والے! اگر تمہیں ان قصوں میں کچھ تردد ہو جو ہم نے اپنے رسول محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے واسطے سے تمہیں بیان کئے ہیں تو تم علمائے اہل کتاب جیسے حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں سے پوچھ لو تاکہ وہ تمہیں سرور عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کا اطمینان دلائیں اور آپ کی نعت و صفت جو توریت میں مذکور ہے وہ سنا کر شک دور کردیں۔ بیشک تیرے پاس تیرے رب عزوجل کی طرف سے وہ حق آیا جو اپنے واضح دلائل سے اتنا روشن ہے کہ اس میں شک کی مجال نہیں لہذا تو ہر گز شک کرنے والوں میں سے نہ ہواور ہرگز ان لوگوں میں سے نہ ہونا جنہوں نے اللہ تعالی کی واضح دلیلوں کو جھٹلایا ورنہ تو اپنی جانوں کو خسارے میں ڈال کر نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائے گا۔(جلالین یونس تحت الایۃ: ۹۴ ص۱۷۸ خازن یونس تحت الایۃ: ۹۴ ۲ / ۳۳۴-۳۳۵ ملتقطا)